مہر خبررساں ایجنسی نے برطانوی اخباردی گارجین کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک ساتھ 19 سیاہ فام خواتین ججزکی تقرری کو تاریخ ساز دن تصور کیا جارہا ہے۔اطلاعات کے مطابق امریکہ میں وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کے تمام 59 جوڈیشل امیدوار ہیرس کاؤنٹی میں کامیاب ہوئے، جن میں 19 سیاہ فام خواتین بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ سیاہ فام خواتین نے وسط مدتی انتخابات کے لیے اگست میں بلیک گرل میجک کے نام سے اپنی مہم کا آغاز کیا تھا اور کمرہ عدالت میں ایک یادگاری تصویر بھی بنوائی تھی۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ ہیرس کاؤنٹی امریکا کے دیگر 24 ریاستوں کے مقابلے میں سب سے بڑی ہے جہاں 45 لاکھ شہری آباد ہیں جس میں سے70 فیصد سیاہ فام ہیں۔ نومنتخب سیاہ فام خاتون جج نے کہا کہ 'انصاف کے لیے یکساں مواقع نسل اور ذات سے بالاتر ہونا چاہیے، میرا خیال ہے کہ افریقین امریکی جج، خاتون جج اور عورت جج اب بینچ کا حصہ ہوں گی۔
امریکہ کی ریاست ٹیکساس میں ایک ساتھ 19 سیاہ فام خواتین ججزکی تقرری کو تاریخ ساز دن تصور کیا جارہا ہے۔
News ID 1885502
آپ کا تبصرہ